روس۔یوکرین جنگ کے خاتمے کےلیے ترکی کی کوششیں قابل تعریف ہیں:اقوام متحدہ

سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دویارچ نے یوکرین سے اناج کی برآمدات اور بحیرہ اسود میں بارودی سرنگوں  کی صفائی کی کوششوں پرترکی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیکریٹری جنرل نے اس سلسلے میں ترکی کے کردار کی تعریف کی ہے

1835669
روس۔یوکرین جنگ کے خاتمے کےلیے ترکی کی کوششیں قابل تعریف ہیں:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے روس۔یوکرین جنگ  کے باعث سفارتی کوششوں میں ترکی کے کردار کو سراہا ہے۔

 سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دویارچ نے یوکرین سے اناج کی برآمدات اور بحیرہ اسود میں بارودی سرنگوں  کی صفائی کی کوششوں پرترکی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیکریٹری جنرل نے اس سلسلے میں ترکی کے کردار کی تعریف کی ہے۔

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے اس سے قبل کہا تھا کہ ترکی، اناج سے لدے بحری جہازوں کے جنگ زدہ علاقوں سے انخلا  اور یوکرینی سمندروں میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی صفائی کے موضوع پر تعاون  کرے  گا۔

اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی ایک تجویز یہ ہے کہ  وہ ترکی،روس،یوکرین  کے ہمراہ ایک  چار رکنی رابطہ گروپ کی تشکیل دینے پر غور کر رہا ہے جس کی ہم نے تائید کی ہے،تکنیکی سطح پر ایک ملاقات کا خیال بھی ابھرا مگر اس پر مطابقت فی الوقت نہیں ہوئی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں