ہم ترکی سے مکالمت کےلیے تیار ہیں: سویڈش وزیراعظم

ماگڈانیلا اینڈرسن نے کہا کہ  ہم نیٹو اتحاد میں ترکی کے ساتھ تعاون میں فروغ چاہتے ہیں، سویڈن ترکی کے ساتھ مذاکرات کا خواہاں ہے

1828527
ہم ترکی سے مکالمت کےلیے تیار ہیں: سویڈش وزیراعظم

سویڈش وزیراعظم ماگڈانیلا اینڈرسن نے کہا ہے کہ ان کا ملک نیٹو اتحاد میں ترکی کےساتھ تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔

 ایندڈرسن نے  اسٹاک ہوم میں فن لینڈ کے صدر ساولی نینیستو سے ملاقات کی جس کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس  کا اہتمام کیا گیا ۔

 اس موقع پر اینڈرسن نے کہا کہ  ہم نیٹو اتحاد میں ترکی کے ساتھ تعاون میں فروغ چاہتے ہیں، سویڈن ترکی کے ساتھ مذاکرات کا خواہاں ہے،ہم  یورپی یونین میں  دہشتگردی کے تمامعناصر کے خلاف جنگ میں  حصہ لیتے ہیں جبکہ موجودہ مسئلے پر بھی ہم ترکی کے ساتھ  مکالمت کےلیے تیار ہیں۔

 سویڈش وزیراعظم نے کہا کہ میں ترکی کا دورہ کرنا چاہتی ہوں ،سویڈن اور فن لینڈ آج نیٹو رکنیت کےلیے باضابطہ درخواست جمع کروا رہےہیں۔

 فنینش صدر ساولی نینستو نے  بھِ کہا کہ  فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میِں شمولیت پر ترکی کی مخالفت باعث حیرت ہے،ہم بھی ترکی سے مذاکرات کےلیے تیار ہیں۔

 



متعللقہ خبریں