صدر ایردوان آج متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

صدر کے اطلاعاتی امور  کے  ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر ایردوان  ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے امیر شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے

1827950
صدر ایردوان آج متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

صدر رجب طیب ایردوان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سابق صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر آج ابوظہبی کا تعزیتی دورہ کریں گے۔

صدر کے اطلاعاتی امور  کے  ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر ایردوان  ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے امیر شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے جہاں وہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی وفات پر تعزیت کریں گے۔



متعللقہ خبریں