قازقستان کے صدر قاسم  جومرت توکائیف دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی تشریف لا رہے ہیں

صدر رجب طیب ایردوان صدارتی کمپلیکس میں ایک سرکاری تقریب کے ساتھ اپنے ہم منصب کا استقبال کریں گے۔ صدر ایردوان  اور صدر توکائیف  کے درمیان  ملاقات  میں  دوطرفہ تعلقات کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے گا

1824368
قازقستان کے صدر قاسم  جومرت توکائیف دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی تشریف لا رہے ہیں

قازقستان کے صدر قاسم  جومرت توکائیف   دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی تشریف لا رہے ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان صدارتی کمپلیکس میں ایک سرکاری تقریب کے ساتھ اپنے ہم منصب کا استقبال کریں گے۔

صدر ایردوان  اور صدر توکائیف  کے درمیان  ملاقات  میں  دوطرفہ تعلقات کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کا بنیادی موضوع معیشت ہو گا، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کے 10 ارب ڈالر کے ہدف تک پہنچنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، اور سیاحت، توانائی، صحت اور دفاعی صنعت جیسے شعبوں میں تعاون پر زور دیا جائے گا۔

دونوں رہنما علاقائی ترقیات کے عنوان سے آرگنائزیشن آف ٹرکش سٹیٹس کی چھتری تلے ہونے والے امور  پر تبادلہ خیال کریں گے اور مستقبل  کے  دور میں آگے بڑھنے والے روڈ میپ پر توجہ مرکوز کریں گے۔

روس اور یوکرین کے درمیان 24 فروری سے جاری جنگ اس اجلاس میں ایک دیگر  قابلِ ذکر  موضوع ہو گا۔

صدر ایردوان  اپنے ہم منصب کو جنگ کے خاتمے کے لیے ترکی کی کوششوں سے آگاہ کریں گے۔



متعللقہ خبریں