پنجہ لاک آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ ترک وزیر دفاع

ہم اپنی عظیم قوم کو دہشت گردی کی اس لعنت سے بچانے کے لیے اٹل اور پرعزم ہیں جس نے ہمیں 40 سالوں سے متاثر کر رکھا ہے

1823355
پنجہ لاک آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ ترک وزیر دفاع

قومی دفاع کے وزیر خلوصی آقار کا کہنا ہے  کہ شمالی عراق میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف آپریشن پنجہ لاک میں 73 دہشت گردوں کو بے بس کر دیا گیا ہے۔

آقار نے چیف آف دی جنرل سٹاف جنرل یاشار گولیر اور نیول فورسز کے کمانڈر ایڈمرل عدنان اوزبال کے ہمراہ مرسین میں بحیرہ روم کی علاقائی کمان کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

بحیرہ روم کی علاقائی کمان کی نئی مال گودی بندرگاہ  کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آقار نے کہا کہ ترک مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ کو سرعت سے  جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے  کہا کہ پنجہ  لاک آپریشن، جو 18 اپریل کو شروع کیا گیا تھا، منصوبہ بندی کے مطابق کامیابی سے جاری ہے،آپریشن میں اب تک 73 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ دہشت گردوں کے 102 غار اور پناہ گاہیں تباہ، 524 عدد دستی دھماکہ خیز مواد تباہ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ آپریشن میں ہمارے 10 بہادر ساتھی شہید ہوئے ہیں۔

وزیر نے مزید بتایا کہ "ہم اپنی عظیم قوم کو دہشت گردی کی اس لعنت سے بچانے کے لیے اٹل اور پرعزم ہیں جس نے ہمیں 40 سالوں سے متاثر کر رکھا ہے۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہماری جدوجہد پر عزم  طریقے سے جاری رہے گی۔



متعللقہ خبریں