شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے صدر ایرسین تاتار کی نئی حکومت تشکیل دینے کے لیے مذاکرات

صدر تاتار نے حکومت بنانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر سب سے پہلے ری برتھ پارٹی (YDP) کے جنرل سکریٹری طالپ  اتالائے  سے ملاقات کی

1822936
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے صدر ایرسین تاتار کی نئی حکومت تشکیل دینے کے لیے مذاکرات

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے صدر ایرسین تاتار نے نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے جمہوریہ کی اسمبلی میں نمائندگی کرنے والی سیاسی جماعتوں سے مشاورت شروع کر دی ہے۔

صدر تاتار نے حکومت بنانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر سب سے پہلے ری برتھ پارٹی (YDP) کے جنرل سکریٹری طالپ  اتالائے  سے ملاقات کی۔

اتالائے  نے میٹنگ کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ وائی ڈی پی کے طور پر، ان کا نقطہ نظر ایک ایسا ڈھانچہ بنانا ہے جو حکومتی پروگرام اور ترکی کے ساتھ دستخط شدہ پروٹوکول دونوں کی ضروریات کو پورا کر سکے۔

تاتار نے پیپلز پارٹی (HP) کے چیئرمین قدرت  اوزیر سائے  کو بھی شرفِ ملاقات بخشا۔

ملاقات کے بعد اپنے بیان میں، اوزیر سائے   نے کہا کہ HP جمہوریت کے حق میں ہے اور انہوں نے صدر کے ساتھ مختلف   متبادلات پر غور کیا ہے۔

آخر میں، ڈیموکریٹ پارٹی (DP) کے چیئرمین فکری اتا اولو  نے صدر تاتاتر سے ملاقات کی۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ تشکیل دی جانی والی حکومت صدر کی ذمہ داری کے تحت ہے، اتا اولو نے اس بات پر زور دیا کہ قوم کے منتخب کردہ 50 اراکانِ اسمبلی پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں  اور  قوم کے مسائل کا حل تلاش کرنا ان پر  فرض ہے۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ   میں، وزیر اعظم فائض  سو جو اولو  نے UBP، DP اور YDP پر مشتمل مخلوط حکومت کا استعفی صدر تاتار کو پیش کیا تھا۔

تاتار کی جانب سے جلد ہی نئی حکومت کی تقرری متوقع ہے۔



متعللقہ خبریں