صدر ایردوان کا آسٹریا کے وزیر اعظم کارل نیہمر سے ٹیلی فونک رابطہ

یوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بات چیت  کے دوران ترکی اور آسٹریا تعلقات کو بہتر بنانے کے اقدامات اور روس یوکرین جنگ سمیت علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

1810214
صدر ایردوان کا   آسٹریا کے وزیر اعظم کارل نیہمر سے ٹیلی فونک رابطہ

صدر رجب طیب ایردوان نے آسٹریا کے وزیر اعظم کارل نیہمر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بات چیت  کے دوران ترکی اور آسٹریا تعلقات کو بہتر بنانے کے اقدامات اور روس یوکرین جنگ سمیت علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترکی اور آسٹریا کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی رابطوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ آسٹریا میں ترک کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور امن کے لیے دکھائی جانے والی حساسیت، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ترین انسانی رشتے کی تشکیل کرتی ہے، کو تقویت ملے گی۔

صدر ایردوان نے کہا کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان 24 فروری سے  جاری جنگ کو روکوانے اور  امن قائم کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اپنی توقع کا اعادہ کرتے ہوئے کہ ترکی-یورپی یونین تعلقات کے قائم کردہ میکانزم کو دوبارہ کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترک باشندوں پر   ویزے کی پابندی کو ختم کروانے  کرنے کے عمل میں ٹھوس پیش رفت کی ضرورت ہے۔

 اور  یورپی یونین کی مستقل رکنیت کے مذاکرات میں اپ ڈیٹ کرنے کے کام کے علاوہ  کسٹمز یونین بغیر کسی تاخیر کے شروع  کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کیسپین بیسن اور مشرقی بحیرہ روم میں توانائی کے وسائل کو بلاتاخیر شروع  کرنے کی بھی ضرورت پر زور  دیا ہے۔ انھوں نے ترکی کے راستے یورپ تک اپنی نقل و حمل کی اسٹریٹجک نوعیت کی طرف توجہ مبذول کرائی۔ ایردوان نے کہا کہ وہ اس وقت قدرتی گیس کے میدان میں یورپ کے اہم تقسیمی مرکز آسٹریا کے ساتھ اپنے تعاون کو بڑھا سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں