ترکیہ: چاوش اولو ۔ کراوینیو ملاقات

مذاکرات میں ہم نے باہمی اقتصادی تعلقات اور یوکرین کی حالیہ صورتحال پر بات چیت کی ہے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1808775
ترکیہ: چاوش اولو ۔ کراوینیو ملاقات

ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے، نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لئے دورہ برسلز کے دوران، پرتگال کے وزیر خارجہ جو گومیز کراوینیو کے ساتھ ملاقات کی۔ 

مذاکرات کے بارے میں سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا ہے کہ "برسلز میں اپنے دوسرے دن کا آغاز ہم نے پرتگال کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات سے کیا۔ مذاکرات میں ہم نے باہمی اقتصادی تعلقات اور یوکرین کی حالیہ صورتحال پر بات چیت کی ہے"۔



متعللقہ خبریں