ترکی کے صنعتی شعبےکی برآمدات میں بے حد اضافہ

ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی (TIM) کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں ترکی کی برآمدات میں 17.3 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 17 ارب 593.1 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں

1776518
ترکی کے صنعتی شعبےکی برآمدات میں بے حد اضافہ

ترکی کے صنعتی شعبے نے جنوری میں 13 ارب 122.6 ملین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ سال کا  آغاز بڑے اچھے طریقے سے کیا ہے۔

ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی (TIM) کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں ترکی کی برآمدات میں 17.3 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 17 ارب 593.1 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

جنوری میں صنعتی شعبے کی برآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 18.4 فیصد بڑھ کر 13 ارب 122.6 ملین ڈالر تک پہنچ گ گئی ہیں ۔ اس شعبے کی برآمدات گزشتہ ماہ کی کل برآمدات کا 74.6 فیصد تھیں۔

صنعت سے متعلقہ شعبوں میں آٹو موبائل  سیکٹر نے گزشتہ ماہ 2 ارب 230.2 ملین ڈالر کے ساتھ سب سے زیادہ ایکسپورٹ حاصل کی ہیں ۔

گاڑیوں کی صنعت کے بعد کیمیکلز اور مصنوعات 2 ارب 135.7 ملین ڈالر کے ساتھ، سٹیل کی صنعت 1 ارب 630.5 ملین ڈالر، ریڈی میڈ ملبوسات 1 ارب 596.4 ملین ڈالر، فاسٹیل  اور متعلقہ دھاتیں  1 ارب 125.2 ملین ڈالر کی برآمدات صنعتی برآمدات میں پہلے 5 نمبر  پر ہیں۔



متعللقہ خبریں