ترکی: ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کا دورہ پاکستان، افغانستان کے موضوع پر بات چیت

مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کی سطح اور دائرہ کار میں توسیع، سلامتی اور علاقائی مسائل اور افغانستان کی حالیہ صورتحال پر بات چیت کی گئی

1757711
ترکی: ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کا دورہ پاکستان، افغانستان کے موضوع پر بات چیت

ڈپٹی چیف آف ٹرکش جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سلجوق بائراکتار اولو نے پاکستان کے چئیر مین جائنٹ چیفز آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کے ساتھ ملاقات میں افغانستان کی حالیہ صورتحال پر بات چیت کی۔

پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈپٹی چیف آف ٹرکش جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سلجوق بائراکتار اولو پاکستان کے سرکاری دورے ہیں۔ راولپنڈی میں جنرل رضا نے جنرل بائراکتار اولو کے ساتھ ملاقات کی۔ 

مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کی سطح اور دائرہ کار میں توسیع، سلامتی اور علاقائی مسائل اور افغانستان کی حالیہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

دنوں فریقین نے ہر طرح کے حالات میں دوست اور برادر ممالک ترکی اور پاکستان کے درمیان زیادہ گہرے اسٹریٹجک روابط کے قیام کو جاری رکھنے کے معاملے میں اتفاق رائے کا اظہار کیا۔

پاکستان کے چئیر مین جائنٹ چیفز آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ملاقات کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی چیف آف ٹرکش جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سلجوق بائراکتار اولو کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کی مسلح فورسز کے درمیان کثیر الجہتی اور طویل المدت تعاون کا ایک اظہار ہے۔

بائراکتار اولو نے بھی علاقائی امن و امان میں اور خاص طور پر افغانستان میں قیام امن مرحلے کے دوران پاک فوج کے کردار کو سراہا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرکش برّی افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ولی تاراکچی نے 27 اگست 2021 کو پاکستان برّی افواج کے کمانڈر جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقات کی تھی۔

 



متعللقہ خبریں