ہم ملک کی معاشی آزادی کے لیے  سرگرمِ عمل ہیں، صدر ایردوان

قتصادی ومالی  استحکام کے قیام،  سماجی خوشحال  میں فروغ،  سرکاری خدمات  کو مؤثر طریقے سے پیش کرنا حکومتوں کا فریضہ ہے

1752490
ہم ملک کی معاشی آزادی کے لیے  سرگرمِ عمل ہیں، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردان نے  واضح کیا ہے کہ  انہوں نے ترکی کے لیے ایک منفرد معاشی ماڈل  کی نشاط کی ہے اور  وہ ملک کی معاشی آزادی کے لیے  سرگرمِ عمل ہیں۔

جناب ایردوان نے کل شام بعض نجی ٹیلی ویژن چینلز پر ’خصوصی ایجنڈہ‘  مشترکہ نشریات  میں  ایجنڈے کے بارے میں اپنے جائزات پیش کیے۔

صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی ومالی  استحکام کے قیام،  سماجی خوشحال  میں فروغ،  سرکاری خدمات  کو مؤثر طریقے سے پیش کرنا حکومتوں کا فریضہ ہے۔

اپنے خطاب میں  جناب ایردوان  نے بتایا کہ ترکی سرعت سے عام وبا کے خلاف  ویکسین تیار کرسکنے والے 9 ممالک میں سے ایک ہے۔ترکو واک  وبا  کے دور میں   ایک قابل فخر معرکہ ہونے  کا ذکر کرتے ہوئے  انہوں نے مزید کہا کہ’’ اس ویکسین کی تیاری میں ترک سائنسدانوں نے حصہ لیتے ہوئے مقامی وسائل کو بروئے کار لایا۔  اس ضمن میں استعمال کی جازت لینے کے ساتھ سینوواک اور بائیون ٹیک  کے بعد ہماری ویکسین ترکو واک  کو  بھی شہریوں کے  لیے استعمال کیا جائیگا، حتی دنیا بھر کے لوگ اس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

دریں اثنا، ہم انقرہ میں حفظان صحت منصوبے پر کام کر رہے ہیں  جو کہ دنیا کے سب سے بڑے صلاحیت کے ویکسین ریسرچ، ڈیولپمنٹ اور پروڈکشن سینٹر کے طور پر خدمات ادا کرے گا۔  اسے انقرہ کے ہوائی اڈے کے قریب ایک علاقے میں 50 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر محیط  ایک مقام پر قائم کیا جائیگا۔  ٹینڈر جاری کرنے کا کام آئندہ ہفتے  پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔

ترکی کے 8ویں سیٹلائٹ ترک سات 4 بی کے خلا میں بھیجے جانے کے بعد کیا تیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے ساتھ ان کی ملاقات کے دوران نئے منصوبے ایجنڈے میں شامل ہیں سوال کے جواب میں ایردوان نے کہا کہ سیٹلائٹ اور خلائی ٹیکنالوجی ایسی ٹیکنالوجیز ہیں جن کے لیے مخصوص اور اہل مہارت اور انفراسٹرکچر کی ضرورت ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترک سات 6 اے6A سیٹلائٹ، جو کہ سو فیصد  مقامی انجینئرنگ اوروسائل   کےساتھ تیار کیا جا رہا ہے، 2023 میں اسپیس ایکس کمپنی کے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے  خلا میں بھیجا جائے گا،  جس سے خلا میں ہماری موجودگی کو تقویت ملے گی۔ حالیہ برسوں میں ہم نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں ان کی بدولت مقامی ٹیکنالوجی کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے ہم جدید آلات کو  برآمد کرنے کی پوزیشن میں آ جائینگے۔

افریقہ کے ساتھ تعلقات  کے مستقبل کے حوالے سے ایک دوسرے سوال کے جواب میں جناب ایردوان نے کہا کہ’’ہم براعظم افریقہ کے تما م تر ممالک میں اپنا وجود قائم کرنے کے متمنی ہیں۔  اور اس کے قدرتی وسائل سے مل جل کر  مساوات  کی بنیادوں پر بروئے کار لانا  چاہتے ہیں۔  ہمارے  فریقین  بھی  اسی ارادے کے مالک ہیں۔ ‘‘

 



متعللقہ خبریں