ترکی کی جنوبی قبرصی انتظامیہ میں جامع مسجد پر حملے کی مذمت

وزارت خارجہ کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم جنوبی قبرص کی لارناکا  جامع   مسجد پر آتش زنی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں

1743429
ترکی کی جنوبی قبرصی انتظامیہ میں جامع مسجد پر حملے کی مذمت

ترکی نے یونانی قبرصی انتظامیہ کی لارناکا  جامع  مسجد پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم جنوبی قبرص کی لارناکا  جامع   مسجد پر آتش زنی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔"

بیان میں کہا گیا ہے کہ "یہ اور اس جیسے اقدامات، جو اسلام دشمنی کی مثالوں میں سے ایک ہیں، نہ صرف مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہیں، بلکہ انسانیت کی مشترکہ اقدار کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ کچھ حلقے پرامن بقائے باہمی کی سمجھ سے کتنے دور ہیں۔



متعللقہ خبریں