ترکی یورپ کا قریبی ترین پیداواری مرکز ہے، ترک صدر

پیداوار اور روزگار پر مبنی ترقی کی حکمت عملی تیزی سے اپنے ثمرات حاصل کر رہی ہے

1742964
ترکی یورپ کا قریبی ترین پیداواری مرکز ہے، ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی یورپ کا سب سے قریبی پیداواری مرکز ہے  جس کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط ہے۔

صدر ایردوان نے سیرت میں مکمل ہونے والے منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

یہاں اپنی تقریر میں، ایردوان نے کہا کہ پیداوار اور روزگار پر مبنی ترقی کی حکمت عملی تیزی سے اپنے ثمرات حاصل کر رہی ہے۔"پچھلے سال کی طرح امسال بھی ہم نے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں سب سے زیادہ شرح نمو حاصل کی ہے۔ ہم آئی ایم ایف کے مقروض نہیں ہیں بلکہ  اب خود کفیل ہیں۔"

اس بات پر زور دیتے ہوئے  صدر نے کہا کہ وہ ہمیشہ پیداکنندگان اور روز گار فراہم کرنے والوں کے شانہ بشانہ رہیں گے، "اگلے سال کے پہلے مہینوں میں ہم اس بات کا مشاہدہ کریں گے  کہ ہماری معیشت حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ ممالک کے معیار تک پہنچ چکی ہے۔"



متعللقہ خبریں