احتیاج مندوں کی انسانی امداد کے لیے عالمی رائے عامہ کو مزید تعاون فراہم کرنا چاہیے، صدر ایردوان

مہاجرین کی انسانی امداد  سرگرمیوں  اور استنبول  کے انسانی امداد کے معاملے میں  کرہ ارض کے ایک لاجسٹک  سنٹر بننے  کے لیے  جاری امور پر غور

1742894
احتیاج مندوں کی انسانی امداد کے لیے عالمی رائے عامہ کو مزید تعاون فراہم کرنا چاہیے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے ہلال احمر کے صدر کیرم  کینک اور بین الاقوامی ہلال احمر۔ریڈ کراس انجمنان فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل جاگان چاپاگین کو شرف ِ ملاات بخشا۔

صدارتی  محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  استنبول میں خلیج  کنونشن سنٹر میں سر انجام پانے والی اس ملاقات میں ترکی میں اور ہمسایہ ممالک میں مقیم  شامی شہریوں سمیت  خاصکر مہاجرین کی انسانی امداد  سرگرمیوں  اور استنبول  کے انسانی امداد کے معاملے میں  کرہ ارض کے ایک لاجسٹک  سنٹر بننے  کے لیے  جاری امور پر غور کیا گیا۔

صدر ایردوان نے اس موقع پر ترکی   کی شامی شہریوں سے متعلق  رضا کارانہ طور پر  وطن واپسی  کے امور  پر اور بین الاقوامی ہلال احمر۔ریڈ کراس انجمنان فیڈریشن اور عالمی رائے عامہ کو مزید مؤثر تعاون فراہم  کرنا چاہیے۔

کینک اور چاپا گاین  نے مہاجرین کو  در پیش مسائل کا ہر پلیٹ فارم پر ذکرکرنے اور انسانی امداد کی کوششوں   پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔

 



متعللقہ خبریں