ترکی سال 2023 کے اہداف کو حاصل کرتے ہوئے ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھرے گا

دہشت گردی کے خلاف  جنگ  پُر عزم طریقے سے جاری ہے، وزیر داخلہ

1740119
ترکی سال 2023 کے اہداف کو حاصل کرتے ہوئے ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھرے گا

وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے  کہا  ہے کہ ترکی، جمہوریہ ترکی کے قیام کی صد سالہ سالگرہ  2023 کے اہداف  کو ایک طاقتور ملک کی حیثیت سے حاصل کرے گا۔

وزیر سوئلو نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کو  ایجنڈے سے متعلق  بعض بیانات دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف  جنگ  پُر عزم طریقے سے جاری ہے  ، اندرون ِ ملک دہشت گردوں کی تعداد 170 ہونے  کی وضاحت  کرتے ہوئے  انہوں نے بتایا کہ ان دہشت گردوں کے قانون کے سامنے ہتھیار  ڈالنے کی صورت میں   ترکی ایک  نئے  باب  کی داغ بیل ڈالے گا۔

ترکی کے  سال 2023 کے اہداف کو ایک طاقتور ملک کے طور پر حاصل کرنے  پر اپنے  یقین کا اظہار کرنے والے وزیر سوئلو نے  بتایا کہ ’’جناب ِ صدر  رجب طیب ایردوان ایک عظیم اور طاقتور ترکی کے منصوبے کو  پایہ تکمیل تک پہنچانے والے ترکی کو  2023۔ 2053 اور 2071 کے اہداف کی راہ پر ڈالنے والے ایک لیڈر  کے طور پر  تاریخ میں رقم کیے جائینگے۔  ترکی، ترک برادری، مشرق وسطی اور بلقان میں ایک با اعتماد اورمضبوط ملک کی حیثیت حاصل کرتے ہوئے عالمی  منظر نامے پر اثرِ رسوخ کی حامل ایک ریاست کے طور پر ابھرے گا۔ مجھے اس چیز پر یقین ہے اور ترک قوم ان اہداف کو  حاصل کر کے رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیار بکر کی ماؤں نے  دہشت گردوں کے چنگل میں ہونے والے اپنی اولادوں کی واپسی کے لیے   دھرنے دیتے ہوئے تمام تر سامراجی قوتوں کو سبق سکھایا ہے۔

 



متعللقہ خبریں