وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا افغان امن عمل میں پاکستان کی بھرپورحمایت کےعزم کااعادہ

دورے کے دوران وزیرخارجہ نے پاکستان، ترکی اورافغانستان کی سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کی اورافغان امن عمل میں پاکستان کی بھرپورحمایت کے عزم کااعادہ کیا

1628306
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  کا افغان امن عمل میں پاکستان کی بھرپورحمایت کےعزم کااعادہ

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی ترکی کے دوروزہ دورے کے بعدواپس وطن روانہ ہوگئے ہیں۔

استنبول ایئرپورٹ پراستنبول کے گورنراورپاکستانی سفارتخانے کے حکام نے انہیں رخصت کیا۔

دورے کے دوران وزیرخارجہ نے پاکستان، ترکی اورافغانستان کی سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کی اورافغان امن عمل میں پاکستان کی بھرپورحمایت کے عزم کااعادہ کیا۔انہوں نے ترکی اورافغانستان کے اپنے ہم منصبوں سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے سے متعلق معاملات پربات چیت کی۔وزیرخارجہ نے اسلام مخالف پروپیگنڈے کے بڑھتے ہوئے رجحانات کی حوصلہ شکنی کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پرزوردیا۔

 



متعللقہ خبریں