آئیے نسلیت پرستی کی آگ کو اسلام کے پیغامِ امن سے بجھائیں: فخر الدین آلتن

یورپی نسلیت پرست آزادیوں اور جمہوریت جیسے تصورات کے بھیس میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کو ہوا دے رہے ہیں۔ آئیے ان کی بھڑکائی ہوئی  نفرت کی آگ کو  اسلام کے پیغام امن سے بجھائیں: آلتن

1623387
آئیے نسلیت پرستی کی آگ کو اسلام کے پیغامِ امن سے بجھائیں: فخر الدین آلتن

ترکی صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کے سربراہ فخر الدین آلتن نے کہا ہے کہ یورپی نسلیت پرست آزادیوں اور جمہوریت جیسے تصورات کے بھیس میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کو ہوا دے رہے ہیں۔ آئیے ان کی بھڑکائی ہوئی  نفرت کی آگ کو  اسلام کے پیغام امن سے بجھائیں۔

آلتن نے سوشل میڈیا پیج سے اسلام اور اسلام کے مقدسات کے بارے میں نسلیت پرستانہ بیانات اور اقدامات کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ "یورپ کے نسلیت پرست آزادیوں اور جمہوریت جیسے تصورات کو ڈھال بنا کر مسلمانوں کے خلاف تشدد کو ہوا دے رہے ہیں۔ نہ ان سے پہلوں نے اعتدال کا مظاہرہ کیا اور نہ ہی یہ کر رہے ہیں۔آئیے ان کی بھڑکائی ہوئی آگ کو ہم اسلام کے پیغامِ امن سے ٹھنڈا کریں۔آپ سب کو ماہِ رمضان مبارک ہو"۔

فخر الدین آلتن نے بیان کے ساتھ ،صدارتی دفتر محکمہ موصالات کی تیار کردہ  اور یورپی انتہائی دائیں بازو کے سیاست دانوں کے اسلام، قرآن  اور مسلمانوں کے خلاف نسلیت پرستانہ بیانات پر مبنی، ویڈیو کو بھی شئیر کیا ہے۔

ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ یورپ میں انتہائی دائیں بازو کی تحریکیں ایک تیزی سے بڑھتے ہوئے مسئلے کی شکل اختیار کر گئی ہیں۔یہ آئیڈیالوجی نسلیت پرستی، اسلامو فوبیا، غیر ملکیوں کے خلاف دشمنی اور صیہونیت دشمنی سے طاقت حاصل کر رہی ہے۔

ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ پورے یورپی یونین ممالک میں پھیلتا ہوا یہ مسئلہ نہایت درجے تشویشناک ہے۔ نفرت  سے پنپنے والی یہ تحریک  مغربی ممالک میں ایک بنیادی فکری رو کی شکل اختیار کر چکی ہے۔



متعللقہ خبریں