ترک سیکورٹی فورسز کا شام کے علاقے بہار امن میں فوجی کاروائی کے نتیجے میں 9 دہشت گرد ہلاک

وزارت قومی دفاع کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر دیئے گئے بیان کے مطابق ، بہارِ امن  کے علاقے میں دراندازی کی کوششوں کو ایک بار پھر ناکام بنادیا گیا ہے

1615914
ترک سیکورٹی فورسز کا شام کے علاقے بہار امن میں فوجی کاروائی کے نتیجے میں 9 دہشت گرد ہلاک

شام میں  بہار ِ امن  کے علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے / وائی پی جی کے 9 اراکین کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

وزارت قومی دفاع کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر دیئے گئے بیان کے مطابق ، بہارِ امن  کے علاقے میں دراندازی کی کوششوں کو ایک بار پھر ناکام بنادیا گیا ہے۔

وزارت  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق

ترک  کمانڈوز کی طرف سے دہشت گرد تنظیم PKK / YPG  پر ایک اور کاری ضرب لگائی گئی ہے۔ بہار امن کے علاقے میں دراندازی کی کوشش کر نے والے  دہشت گردوں کو ان کے غدار عزائم تک پہنچنے سے  قبل ترک  کمانڈوز کے نائٹ آپریشن سے ان تمام دہشت گردوں کا قلع قمع کردیا گیا ۔

دوسری جانب ، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے قائل  کرتے ہوئے دہشت گردوں  کو ہتھیار ڈالنے کی ترغیب  کے  نتیجے میں ، پی کے کے سے فرار ہونے والے 3 دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دئے ہیں اور اس طرح  اب تک  اپنے آپ کو ترک سیکورٹی فروسز کے سامنے پیش کرتے ہوئے ہتھیار ڈالنے والے د ہشت  گردوں کی تعداد 45 تک پہنچ گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں