ترکی: ہم اردن کے امن و استحکام کو ترکی کے امن و استحکام سے الگ نہیں سمجھتے

ہم اردن میں ملکی استحکام کے لئے خطرے کی وجہ سے بعض افراد کی حراست کے بعد پیش آنے والے واقعات پر تشویش کے ساتھ نگاہ رکھے ہوئے ہیں: ترکی وزارت خارجہ

1614374
ترکی: ہم اردن کے امن و استحکام کو ترکی کے امن و استحکام سے الگ نہیں سمجھتے

ترکی نے کہا ہے کہ ہم اردن میں ملکی استحکام کے لئے خطرے کی وجہ سے بعض افراد کی حراست کے بعد پیش آنے والے واقعات پر تشویش کے ساتھ نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

ترکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم، مشرق وسطی میں امن  و استحکام کے لئے کلیدی اہمیت کے حامل ملک اردن کے امن و استحکام کو ترکی کے امن و استحکام سے الگ نہیں سمجھتے"۔

بیان میں شاہ عبداللہ دوئم ، اردن حکومت  اور اردن کے دوست اور برادر عوام کے امن، خوشحالی اور رفاح  کے ساتھ بھرپور تعاون پر زور دیا گیا  اور کہا گیاہے کہ "اردن میں ، ملکی استحکام کے لئے خطرہ تشکیل دینے کی وجہ سے بعض افراد کی حراست کے بعد پیش آنے والے واقعات پر ہم تشویش کے ساتھ نگاہ رکھے ہوئے ہیں"۔



متعللقہ خبریں