ترکی کا پہلا ملّی 'استنبول کلاس جنگی بحری جہاز' 23 جنوری کو سمندر میں اتارا جائے گا

'استنبول کلاس جنگی بحری جہاز ' SSB کی طرف سے اور قومی فریگیٹ پروجیکٹ "MİLGEM " کے دائرہ کار میں تیار کیا جانے والا پہلا کلاس جنگی بحری جہاز ہے

1566777
ترکی کا پہلا ملّی 'استنبول کلاس جنگی بحری جہاز' 23 جنوری کو سمندر میں اتارا جائے گا

ترکی  کا مقامی جنگی بحری جہاز "استنبول۔کلاس فریگیٹ" ، 23 جنوری کو سمندر میں اتارا جائے گا۔

'استنبول کلاس جنگی بحری جہاز ' ترکی محکمہ دفاعی صنعت SSB کی طرف سے  اور چار جہازوں پر مشتمل قومی فریگیٹ پروجیکٹ "MİLGEM " کے دائرہ کار میں تیار کیا جانے والا پہلا  جنگی بحری جہاز جسے 23 جنوری کو  متوقع تقریب کے ساتھ سمندر میں اتارا جائے گا۔

دفاعی صنعت ڈائریکٹریٹ کے سال 2021 دفاعی صنعت منصوبوں  کے دائرہ کار میں تیار کیا گیا یہ قومی بحری جہاز مقامی الیکٹرانک جنگی سسٹم، نیو جنریشن جنگی انتظامی سسٹم ، جدید اسلحے ، راڈار ، سینسروں اور محارب و نیوی گیشنل سسٹموں کا حامل ہو گا۔

113 میٹر لمبے اور 14.4 میٹر چوڑے اس جنگی بحری جہاز کو نیول خصوصیات اور مکمل طور پر ملّی امکانات کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔

منصوبے کے اس  پہلے جنگی بحری جہاز کو  2023 میں ترک بحریہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں