ترکی ۔ یونان صلاح مشورہ مذاکرات کا 61 واں دور استنبول میں منعقد ہو گا

12 مارچ 2002 میں انقرہ میں شروع ہونا والا یہ سلسلہ دونوں ممالک کے مابین منصفانہ، پائدار اور وسیع پیمانے کے حل کے حصول کا مقصد رکھتا ہے

1561881
ترکی ۔ یونان صلاح مشورہ مذاکرات کا 61 واں دور استنبول میں منعقد ہو گا

ترکی اور یونان کے مابین تفتیشی  مذاکرات کا 61 واں دور 25 جنوری کو استنبول میں منعقد ہو گا۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں  بتایا گیا ہے کہ یہ ماکرات 25 جنوری کو استنبول میں منعقد ہوں گے۔

یاد رہے کہ  ترکی اور یونان نے تفتیشی مذاکرات بحیرہ ایجین کے مسائل کو دونوں فریقین کے لیے قابل قبول ہونے والے ’’منصفانہ، پائدار اور وسیع پیمانے کے‘‘ حل کی زمین کو ہموار کرنے کے زیر مقصد 12 مارچ 2002 میں انقرہ میں شروع ہوئے تھے۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کل دارالحکومت انقرہ میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ماہ جنوری  میں پہلا اجلاس منعقد کرنے کے لیے یونان کو تفتیشی اور صلاح مشورہ مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں۔

ادھر یونانی وزیر اعظم کریاکوس میچو تاکیس نے  ترکی کے ساتھ ان مذاکرات کی تاریخ کا تعین کیے جانے کی صور ت میں ان میں شرکت کرنے کی اطلاع دی تھی۔

 


 



متعللقہ خبریں