ترکی: چاوش اولو کی، صومالیہ میں حملے سے متاثرہ ترک کنبوں کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات

وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو کی، صومالیہ میں دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے ترک شہریوں کے کنبوں اور عزیز و اقارب  کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات

1556364
ترکی: چاوش اولو کی، صومالیہ میں حملے سے متاثرہ ترک کنبوں کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات

ترکی کے وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو نے صومالیہ میں دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے ترک شہریوں کے کنبوں اور عزیز و اقارب  کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

سفارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق چاوش اولو نے ہلاک ہونے والے ترک شہریوں کے کنبوں کو ٹیلی فون کر کے اظہارِ تعزیت کیا اور زخمی ہونے والے شہریوں کے عزیزوں کو بھی ٹیلی فونک ملاقات میں تسلی دی ہے۔

علاوہ ازیں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے فرم کے مالک کے ساتھ بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی ، صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور اظہارِ افسوس کیا ہے۔

واضح رہے کہ صومالیہ میں کل صبح کے وقت کِئے گئے دہشتگردانہ حملے میں 2 ترک شہری ہلاک اور 3 ترک شہری زخمی ہو گئے تھے۔

وزیرِ صحت فخر الدین کھوجا نے کہا تھا کہ زخمی ہونے والے شہریوں کا علاج موغادیشو رجب طیب ایردوان ہسپتال میں جاری ہے۔



متعللقہ خبریں