پاکستان کا ترکی پر عائد یکطرفہ امریکی پابندیوں پر شدید تشویش کا اظہار

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کسی بھی ملک کےخلاف یک طرفہ زبردستی اقدامات کا مخالف ہے

1547029
پاکستان کا ترکی پر عائد یکطرفہ امریکی پابندیوں پر شدید تشویش کا اظہار

پاکستان نے ترکی پر عائد یکطرفہ امریکی پابندیوں پر شدید تشویش کا اظہار کردیا ہے۔

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کسی بھی ملک کےخلاف یک طرفہ زبردستی اقدامات کا مخالف ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پابندیوں کے بجائے تمام مسائل کا حل بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے ممکن ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان علاقائی، عالمی امن و استحکام کےلئے ترکی کے کردار کا معترف ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام، ترک حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، قومی سلامتی، امن و خوشحالی کی جدوجہد میں ترکی کی بھرپورحمایت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ہمیشہ مشترکہ اہداف کے حصول کی جدوجہد میں ترکی کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں