وبا کے خلاف تدابیر کی کامیابی عالمی توجہ بن رہی ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نےکہا کہ  ترکی نے وبا کے تدارک میں جو منظم کامیابی حاصل کی ہے اسے  دنیا کی توجہ حاصل ہو رہی ہے

1415255
وبا کے خلاف تدابیر کی کامیابی عالمی توجہ بن رہی ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کورونا وائرس کی وبا کے تدارک میں اختیاری کردہ تدابیر کی کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ملک میں نئے مریضوں اور اموات حتی انتہائی نگہداشت   کے شعبے اور وینٹی لیٹرز  سے منسلک مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے۔
صدر ایردوان نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ کابینہ اجلاس کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ  ترکی نے وبا کے تدارک میں جو منظم کامیابی حاصل کی ہے اسے  دنیا کی توجہ حاصل ہو رہی ہے،حکومت  ستائیس ہزار سے زائدمعمر افراد کا خاص خیال رکھتےہوئے سرکاری بزرگ خانوں میں ان کے قیام و طعام اور طبی نگہداشت کا انتظام کر رہی ہے۔
صدر نےے ایک بار پھر سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کے اہتمام کا  عوام سے مطالبہ کیا،انہوں نے کہا کہ  فی الوقت کاروبار زندگی معمول کے مطابق نہیں ہے صرف ہم حالات کے پیش نظر اس میں نرمی  اور آسانی پیدا کر رہے  ہیں ،انسداد وبا تک مختلف شعبہ جات کو حکومت کی جانب سے مالی اعانت فراہم کرنے کا ذکر کرتےے ہوئے انہوں  نے امید ظاہر کی کہ دنیا میں ایک نیا نظام نمودار ہوتے ہی ترکی اس میں  اپنا جائز مقام حاصل کر لےگا۔
انہوں نے بتایا کہ استنبول میں کووڈ انیس  کے تدارک کےلیے  زیر تعمیر اسپتال کا افتتاح اکیس مئی کو  جاپانی وزیراعظم شینزو آبے  کی شرکت سےکیا جائےگا۔
 آخر میں انہوں نے  قوم کی اس وبا کے خلاف قربانی اور ہم  آہنگی کے جذبے کو سراہا اور اس کا شکریہ ادا کیا  ۔
 

 



متعللقہ خبریں