صدر ایردوان کی صدارت میں کابینہ کا اہم اجلاس جاری، کورونا وائرس کے خلاف نئے روڈ میپ پر غور

استنبول  قصرِ حبور میں منعقد ہونے والے ویڈیو   کانفرنس  کے ذریعے اجلاس میں حالات کے معمول کے مطابق ڈھالنے کا روڈ میپ  ہے۔اس منصوبے میں ، جو 4 مراحل پر مشتمل ہوگا ، صحت عامہ کو خطرے میں ڈالے بغیر تدریجی طور پر نرمی کرنا شامل ہے

1410498
صدر ایردوان کی صدارت میں  کابینہ کا اہم اجلاس جاری، کورونا وائرس کے خلاف نئے روڈ میپ پر غور

کابینہ  کا اجلاس آج صدر رجب طیب ایردوان کی زیر صدارت جاری ہے۔

استنبول  قصرِ حبور میں منعقد ہونے والے ویڈیو   کانفرنس  کے ذریعے اجلاس میں حالات کے معمول کے مطابق ڈھالنے کا روڈ میپ  ہے۔

اس منصوبے میں ، جو 4 مراحل پر مشتمل ہوگا ، صحت عامہ کو خطرے میں ڈالے بغیر تدریجی طور پر نرمی کرنا شامل ہے۔

منصوبے کے مطابق ، اس ماہ تیاری کے مرحلے کے طور پر منصوبہ بنایا گیا ہے۔

عید الفطر کے ساتھ ہی اس منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع کردیا جائے گا۔

کچھ علاقوں خصوصا تعلیم ، نقل و حمل اور سیاحت میں اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

یکم جون سے اسکولوں میں تعلیم  مرحلہ وار  شروع  کی جائے گی۔

اس مدت کے دوران انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کو کھولنے  اور ملکی سیاحت کو نشانہ بنانے کے لئے سیاحت کے مقامات کی سرگرمیاں شروع  کردی جائیں گی۔

دوسرے مرحلے میں  اگر  کورونا وائرس کے خلاف جدو جہد میں کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑا تو  تیسرا مرحلہ شروع کردیا جائے گا۔

اس عرصے میں ، جو ستمبر میں شروع ہوگا ، تعلیمی  شعبے میں  اقدامات جاری رکھیں  جائیں گے۔

اس دوران کورونا وائرس ویکسین کی تحقیقات  اور اسے حتمی شکل دینے  میں بھی تیزی آئے گی۔

چوتھا اور آخری مرحلہ اگلے سال کے آغاز سے نافذ العمل ہوگا۔

اس عرصے میں وبا مکمل طور پر ختم ہونے کی سورت میں  زندگی اپنے معمول پر آجائے گی۔

 



متعللقہ خبریں