ترکی: دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ، جینڈر میری کے 2 اہلکار شہید

ضلع بتلیس میں دہشت گردوں کے خلاف جھڑپ میں جینڈرمیری کے 2 اہلکار شہید، 4 زخمی

1409583
ترکی: دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ، جینڈر میری کے 2 اہلکار شہید

ترکی کے ضلع بتلیس میں دہشت گردوں کے خلاف جھڑپ میں جینڈرمیری کے 2 اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ضلعی جینڈر میری کمانڈ آفس کی طرف سے جاری آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ایک گروپ سے مڈ بھیڑ ہو گئی۔

دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں جینڈر میری کے 2 اہلکار شہید اور 4 معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

بیان میں شہداء کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کے لئے فوری صحتیابی کی تمنّا ظاہر کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں