کورونا سے 320 ترک تارکین وطن موت کے منہ میں چلے گئے

سب سے زیادہ اموات فرانس میں ہوئیں، جس کے بعد جرمنی کا نمبر آتا ہے

1399907
کورونا سے 320 ترک تارکین وطن موت کے منہ میں چلے گئے

بیرون ِ ملک کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے ترک تارکین ِ وطن کی تعداد 320 ہو گئی ۔

سفارتی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق کووڈ۔19 مہلک وائرس نے ابتک فرانس میں 99، جرمنی میں 71، ہالینڈ میں 54، برطانیہ میں 32، بیلجیم میں 29، امریکہ میں 13، سویڈن میں 12،  آسڑیا میں 4، سویٹرزلینڈ میں 4، شمالی  قبرصی ترک جمہوریہ اور لبنان میں ایک ۔ ایک ترک شہری اللہ کو پیارا ہوا ہے۔

 



متعللقہ خبریں