ترکی اہم اتحادی ہے، تعاون جاری رکھا جائے گا: نیٹو

نیٹو کے سیکریٹری جنرل  ژانز اسٹولٹن برگ نے  کہا ہے کہ اسد انتظامیہ ادلب پر حملے جاری رکھےہوئے ہے  جسے چاہیئے کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے کا احترام کرتےہوئے  محصور عوام    کےلیے مدد کی ترسیل ممکن بنائے

1368601
ترکی اہم اتحادی ہے، تعاون جاری رکھا جائے گا: نیٹو

 نیٹو کے سیکریٹری جنرل  ژانز اسٹولٹن برگ نے  کہا ہے کہ ترکی ہمارا اہم اتحادی ہے جسے فضائی تعاون ملنا جاری رہے گا۔

 نیٹو   کا ایک  ہنگامی اجلاس  ترکی کی درخواست پر ہوا  جس کے بعد اسٹولٹن برگ نے  کہا کہ  اسد انتظامیہ ادلب پر حملے جاری رکھےہوئے ہے  جسے چاہیئے کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے کا احترام کرتےہوئے  محصور عوام    کےلیے مدد کی ترسیل ممکن بنائے۔

 انہوں نے کہا کہ اس صورت حال میں ترکی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے  جس سے نیٹو کا تعاون جاری رہے گا۔

 واضح رہےکہ  اسٹولٹن برگ نے  ٹویٹر پر  ترکی کی درخواست کے  نتیجے میں نیٹو کی  چوتھی قرارداد    پر ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔



متعللقہ خبریں