" ترک فوجیوں کی شہادت" نیٹو ہنگامی اجلاس بلائے گا
نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں بتایا کہ ترکی کی درخواست پر نیٹو نے اپنی قرارداد نمبر 4 کا استعمال کرتےہوئے یہ فیصلہ کیا ہے جس میں شام کی صورت حال پر غور ہوگا۔
1368313
نیٹو نے شامی علاقے ادلب میں ترک فوجیوں پر حملے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔
نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں بتایا کہ ترکی کی درخواست پر نیٹو نے اپنی قرارداد نمبر 4 کا استعمال کرتےہوئے یہ فیصلہ کیا ہے جس میں شام کی صورت حال پر غور ہوگا۔
نیٹو کی قرارداد نمبر ۴ کا مقصد رکن ممالک کی علاقائی سالمیت اور سیاسی خود مختاری یا سلامتی کو در پیش خطرات کے پیش نظر اظہار یک جہتی کرنا ہے۔