شام، ادلیب میں ترک فوجی دستوں پر اسد قوتوں کے مذموم حملے

ترک مسلح افواج نے اسد قوتوں کے ٹکھانوں کو نشانہ بناتے ہوئے تباہ کر دیا ہے

1367848
شام، ادلیب میں ترک فوجی دستوں پر اسد قوتوں کے مذموم حملے

شام میں مذموم حملہ۔۔

شامی علاقے ادلیب میں علاقائی عوام کی سلامتی  کے فرائض پر مامور ترک مسلح افواج   کے دستوں پر فضائی حملے میں 33 ترک فوجی شہید ہو گئے۔

یہ دردناک اطلاع خطائے کے گورنر رحمی دوآن نے دی۔32 زخمیوں کا خطائے میں علاج معالجہ جاری ہے۔

مشیر ِ اطلاعات  فخرالدین آلتون  کا کہنا ہے کہ شام میں ترک پرچم کی جانب بڑھنے والے ہاتھوں کو توڑنے تک ہماری عسکری کاروائیاں جاری رہیں گی۔

شام میں ترک فوجیوں پر حملے کے حوالے سے  اپنے بیان میں کہا کہ شہیدوں کے خون کا بدلہ لیا جائیگا، ہمارے فوجیوں کو ہدف بنانے والی  اسد انتظامیہ کو اس مذموم حرکت کا کڑا جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترک فضائی و بری قوتوں نے تعین کردہ تمام تر اہداف کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

آق پارٹی کے  ترجمان عمر چیلک نے اس موضوع پر اپنے اعلان میں کہا ہے کہ قاتل شامی انتظامیہ اور اس کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو اس  گھناونی حرکت  کا سخت ترین جواب دیا جائیگا۔



متعللقہ خبریں