امریکہ نیٹو میں اپنے اتحادی ملک ترکی کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، جیمز جیفری

ہم بطور امریکہ شامی انتظامیہ کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں

1357749
امریکہ نیٹو میں اپنے اتحادی ملک ترکی کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، جیمز جیفری

امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے شام جیمز جیفری اور ان کا وفد کل شام دارالحکومت انقرہ پہنچا۔

جیمز جیفری نے پریس مندوبین  کو  بریفنگ دیتے ہوئے بتایا  کہ  امریکہ کے نیٹو میں اتحادی ملک ترکی کے فوجیوں کوآ ج ادلیب میں روس اور اسد قوتوں  کے سنگین خطرات کا سامنا ہے۔

ادلیب میں 3 تا 10 فروری  شہید ہونے والے ترک فوجی جوانوں کے  لیے  اظہار تعزیت کرنے والے جیفری نے کہا کہ "ہم حکومت ترکی کے ہمراہ صورتحال کا جائزہ لینے اور  ممکنہ حد تک ترکی کی مدد کے متمنی ہیں۔"

جیمز جیفری کے سینیئر مشیر رچ آوٹزن نے بھی اس موقع پر بتایا کہ "بطور امریکہ  ہم شامی انتظامیہ کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم اس معاملے سے زیادہ سے زیادہ  باہمی تعاون کے خواہاں  ہیں، اس بنا پر ہم ترک اتحادیوں کے ساتھ قریبی روابط کو جاری رکھیں گے۔ "

 



متعللقہ خبریں