ہم اپنے نیٹو اتحادی ملک ترکی کے ساتھ ہیں: پومپیو

میں، ادلب کے حملے میں جاں بحق ہونے والے فوجیوں  کے کنبوں سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں: مائیک پومپیو

1357705
ہم اپنے نیٹو اتحادی ملک ترکی کے ساتھ ہیں: پومپیو

امریکہ کے وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے شام کے حالات سے متعلق کہا ہے کہ " ہم اپنے نیٹو اتحادی ملک ترکی کے ساتھ ہیں"۔

مائیک پومپیو نے ادلب میں شہید کئے جانے والے ترک فوجیوں کے کنبوں سے اظہارِ تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ امریکہ نے شام کے لئے اپنے نمائندہ خصوصی جیمز جیفری کو شام میں اٹھائے جانے والے اقدامات  کے نظم ونسق کے لئے ترکی کے دارالحکومت انقرہ بھیجا ہے۔

پومپیو نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "میں، ادلب کے حملے میں جاں بحق ہونے والے فوجیوں  کے کنبوں سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں"۔

ٹویٹ میں پومپیو نےاپیل کی ہے کہ  اسد انتظامیہ اور روس ادلب میں حملے کرنا بند کرے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "علاقے میں استحکام کو سبوتاژ کرنے والے اس حملے  کے جوابی اقدامات  کو کنٹرول کرنے کے لئے میں جیمز جیفری کو انقرہ روانہ کر رہا ہوں۔ ہم اپنے نیٹو اتحادی ملک ترکی کے ساتھ ہیں"۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ادلب میں ترکی کی مانیٹرنگ چوکیوں پر انتظامی فورسز کے حملے میں 5 ترک فوجی شہید ہو گئے تھے۔

اس واقعے کے بعد کل شام جیفری دارالحکومت انقرہ پہنچے تھے۔



متعللقہ خبریں