ترکی، پنجہ سوئم آپریشن میں 15 دہشت گرد ہلاک

دہشت گرد کاروائی  کی تیاری میں مصروف دہشت گردوں کو  مسلح ڈراونز کے ذریعے بے بس کر دیا گیا،

1309372
ترکی، پنجہ سوئم آپریشن میں 15 دہشت گرد ہلاک

شمالی عراق کے علاقے ہفتہ نین میں پنجہ سوئم کاروائی کے دائرہ کار میں کل علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 5 دہشت گرد مارے گئے۔

وزارت دفاع نے ٹویٹر پیغام میں  اعلان  کیا ہے کہ شمالی عراق میں  جاری پنجہ سوئم آپریشن کے دوران دہشت گرد کاروائی  کی تیاری میں مصروف 5 دہشت گردوں کو  مسلح ڈراونز کے ذریعے بے بس کر دیا گیا، یہ کاروائی تسلسل سے جاری رہے گی۔

دوسری جانب علاقے میں  آج فضائی معاونت کی حامل کاروائی میں  مزید دس دہشت گرد جہنم رسید ہو گئے ہیں۔

وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق شمالی عراق میں جاری پنجہ سوئم آپریشن کے دائرہ کار میں جاری  تازہ کاروائی میں  دس دہشت گرد ہلاک جبکہ ان  کے پاس موجود بھاری اسلحہ اور فوجی سازو سامان   کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں