ترکی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کرداراکرنے والا قابلِ قدر اتحادی ملک ہے: نیٹو سیکرٹری جنرل

اسٹولٹن برگ نے ان خیالات  کا اظہار  وائٹ ہاؤس میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے کے بعد  صحافیوں کو  سے بات چیت کرتے ہوئے کی

1306852
ترکی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں  کرداراکرنے والا قابلِ قدر اتحادی ملک ہے: نیٹو سیکرٹری جنرل

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ہنس سٹولٹنبرگ نے کہا ہے کہ  ، ترکی ایک قابل قدر اتحادی ہے، یہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

اسٹولٹن برگ نے ان خیالات  کا اظہار  وائٹ ہاؤس میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے کے بعد  صحافیوں کو  سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اسٹولٹن برگ نے داعش کے سرغنہ البغدادی کی ہلاکت پر  امریکہ کو مبارکباد پیش  کرتے ہوئے کہا کہ

"یہ بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔"

اسٹولٹن برگ نے شمالی شام میں بحران کے سیاسی حل کی ضرورت کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ 

ہمیں اس بات کا اچھی طرح حاساس کرنے کی ضرورت ہے کہ اس وقت سب سے زیادہ  دہشت گردی  کے حملوں کا نشانہ بننے والے  اور 3.6 ملین شامی مہاجرین کو پناہ دینے والا  ملک   ترکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صحیح  ہے کہ ترکی شام میں موجودگی کے بارے میں  مختلف  خیالات اور منصوبے موجود ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی ساتھ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ترکی  ایک قابلِ قدر  اتحادی ملک ہے   جس نے  دہشت گردی کی جنگ میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے  بات چیت میں امریکہ  اور ترکی کے درمیان  پیٹریاٹ دفاعی نظام کے بارے میں  بات چیت کا خیر مقدم کیا ۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں