96ویں یومِ جمہوریہ ترکی کے موقع پر انقرہ میں صدر ایردوان کی قیادت میں مختلف تقریبات

صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں   اعلیٰ  سرکاری شخصیات    اور سیاسی جماعت کے نمائندوں نے 29 اکتوبر یوم جمہوریہ کے موقع پر مزارِ اتاترک پر حاضری دی

1296486
96ویں یومِ جمہوریہ ترکی کے موقع پر انقرہ میں صدر ایردوان کی قیادت میں مختلف تقریبات
cumhurbaskani erdogan.jpg

29 اکتوبر یوم جمہوریہ  ترکی کے قیام 96 ویں سالگرہ  پورے ترکی میں بڑے جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے۔   

صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں   اعلیٰ  سرکاری شخصیات    اور سیاسی جماعت کے نمائندوں نے 29 اکتوبر یوم جمہوریہ کے موقع پر مزارِ اتاترک پر حاضری دی۔

صدر ایردوان نے اس موقع پر   مزارِ اتاترک  میں رکھی گئی وزٹنگ بک میں اپنے تاثرات  کو قلمبند کیے ۔  

انہوں نے وزٹنگ  بک میں لکھا کہ "عزیز اتاترک آج ایک قوم کی حیثیت سے بڑے جوش و خروش کے ساتھ ہم جمہوریہ کی 96 سالہ یوم ولادت منا رہے ہیں  ۔  ہم اس موقع پر   وطنِ عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے   شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں  ۔ ملک کی آزادی   اور قومی بقا ء   کو نشانہ بنانے والے  حملوں  میں ہونے والے  اضافے کے اس موقع پر  جنگ آزادی کے لیے کی جانے والی مزاحمت  کو اندرون ملک اور بیرون ملک جاری رکھنے  کا پورا پورا عزم رکھتے ہیں۔

نو اکتوبر کو شروع کردہ  اور بڑی تیزی سے حاصل کردہ فتوحات  کو چشمہ امن فوجی  آپریشن  کو پورے عزم کے ساتھ  تمام   نتائج  حاصل کرنے تک جاری رکھنا چاہتے ہیں ۔

 

صدر  ایردوان   صدارتی کمپلیکس میں مبارکباد قبول کریں گے ،  بیش تپے  ملت کنونشن   سینٹر  اور ثقافتی مرکز  میں منعقد ہونے والی تقریب کی میزبانی کریں گے۔

ترکی  کی قومی اسمبلی  کے سامنے    بینڈ  کے مظاہرے کے بعد   اولس  میں ترکی کی پہلی قومی اسمبلی کی عمارت   کے سامنے   مشعل بردار جلوس نکالا جائے گا۔



متعللقہ خبریں