شام، دہشت گردوں کے ترکی کی سرحدوں سے 18 کلو میٹر کی دوری پر سرنگیں کھودنے کا انکشاف

شانلی عرفا کی تحصیل سورچ  کے مخالف سمت میں واقع شامی سر زمین  کی تحصیل عین العرب  میں  دہشت گرد سرنگیں اور خندقیں کھود رہے ہیں

1295217
شام، دہشت گردوں کے ترکی کی سرحدوں سے 18 کلو میٹر کی دوری پر سرنگیں کھودنے کا انکشاف

 

دہشت گرد تنظیم وائے پی جی/پی کے کے  ترکی اور روس کے مابین شمالی شام میں طے پانے والے سمجھوتے کے باوجود سرحدی علاقے عین العرب  یعنی کوبانی  میں سرنگیں اور خندقیں کھود رہی ہے۔

ترکی اور روس کے  مابین 22 اکتوبر  کو طے پانے والی مطابقت کے مطابق دہشت گرد تنظیم کے 23 اکتوبر  دوپہر 12 بجے سے لیکر 150 گھنٹوں میں ترکی کی سرحدوں سے 32 کلو میٹر اندر تک پیچھے ہٹنے کا معاملہ طے ہے۔

یہ مہلت 29 اکتوبر کو شام  6 بجے تک نکتہ پذیر ہوگی۔

انادولو ایجنسی کو با وثوق ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق شانلی عرفا کی تحصیل سورچ  کے مخالف سمت میں واقع شامی سر زمین  کی تحصیل عین العرب  میں  دہشت گرد سرنگیں اور خندقیں کھود رہے ہیں۔

ان سرنگوں اور خندقوں میں ٹائر اور ایندھن بھرا جا رہا ہے یہ مقام ترک سرحدوں سے 18 کلو میٹر کی دوری پر ہے۔

انادولو ایجنسی نے منبج اور عین العرب میں وائے پی جی کی جانب سے سرنگیں کھودنے  کے مناظر کو دسمبر 2018 اور 15 اپریل 2019 میں بھی شائع کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں