امریکہ نے شمالی شام سے اپنی فوج ہٹالی ہے:پینٹاگون

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کے ترجمان جوناتھن ہوفمین  نے گزشتہ  روز کہا ہے کہ ان کے ملک نے شمالی شام میں ترک فوجی کارروائی کے ممکنہ راستے سے اپنی افواج کو دور کردیا ہے

1284289
امریکہ نے شمالی شام سے اپنی فوج ہٹالی ہے:پینٹاگون

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کے ترجمان جوناتھن ہوفمین  نے گزشتہ  روز کہا ہے کہ ان کے ملک نے شمالی شام میں ترک فوجی کارروائی کے ممکنہ راستے سے اپنی افواج کو دور کردیا ہے۔

جوناتھن ہوفمین نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں شام میں ترکی کے ممکنہ حملے کے بارے میں  وزیر دفاع مارک ایسپر اور مسلح افواج کے سربراہ  مارک ملی سے مشاورت کی ہے۔

ہوف مین نے ایک بیان میں کہا کہ بدقسمتی سے ترکی نے یک طرفہ طور پر فوجی آپریشن  کا راستہ چنا ہےاس کے نتیجے میں ہم نے شمالی شام میں امریکی فوجوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ترکی کے ممکنہ حملے کے راستے سے دور کردیا ہےتاہم، شام میں اپنی فوج کی موجودگی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

 



متعللقہ خبریں