ہم شام کے شمالی علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے پر اٹل ہیں، میولود چاوش اولو

ہم خطے کو دہشت گردوں سے پاک کرتے ہوئے اپنے وطن کی بقا اور سلامتی کے قیام کا مکمل طور پر ارادہ رکھتے ہیں

1283170
ہم شام کے شمالی علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے پر اٹل ہیں، میولود چاوش اولو

وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو   کا کہنا ہے کہ ہم شمالی شام کو دہشت گردوں سے پاک کرنے پر اٹل ہیں۔

چاوش اولو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  شام کے معاملے پر بعض  اعلانات جاری کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی شامی سرزمین کی سالمیت کی حمایت کرتا ہے اور  ہم خطے کو دہشت گردوں سے پاک کرتے ہوئے اپنے وطن کی بقا اور سلامتی کے قیام  پر اٹل  ہیں۔

وزیر خارجہ نے واضح کیا  ہے کہ "ہم نے شامی بحران  کے آغاز سے لیکر اس ملک کی زمینی سالمیت کا دفاع  کیا ہے  اور اب کے بعد بھی  ہم اپنے اس موقف پر قائم رہیں گے۔ ہم اس ملک میں امن و آشتی اور استحکام  کے قیام میں خدمات ادا کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں