وزیر اعظم عمران خان سے صدر رجب طیب ایردوان کی ملاقات، کشمیر کی صورتِ حال پر بات چیت

مران خان اور رجب طیب ایردوان سمیت ممتاز سربراہان مملکت اور دیگر اعلیٰ شخصیات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکی شہر نیویارک میں موجود ہیں جہاں سائید لائن پر رہنماؤں کی ایک دوسرے سے ملاقاتیں اور بات چیت ہورہی ہیں

1275006
وزیر اعظم عمران خان سے صدر رجب طیب ایردوان کی ملاقات، کشمیر کی صورتِ حال پر بات چیت

وزیر اعظم عمران خان سے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ملاقات کی ہے۔یہ ملاقات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 74 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے صدر ایردوان  کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور مودی حکومت کے اقدامات سے وہاں جنم لینے والے انسانی المیے پر تفصیلی آگاہی دلائی۔

عمران خان اور رجب طیب ایردوان سمیت ممتاز سربراہان مملکت اور دیگر اعلیٰ شخصیات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکی شہر نیویارک میں موجود ہیں جہاں سائید لائن پر رہنماؤں کی ایک دوسرے سے ملاقاتیں اور بات چیت ہورہی ہیں۔

عمران خان نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سے ہونے والی ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں