فیتو ہر ملک کی طرح برازیل کے لیے بھی خطرہ تشکیل دیتی ہے، ترک دفترِ خارجہ

ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ترکی پر عزم اور مخلصانہ طریقے سے اپنی جدوجہد پر عمل پیرا ہے

1251051
فیتو ہر ملک کی طرح برازیل کے لیے بھی خطرہ تشکیل دیتی ہے، ترک دفترِ خارجہ

ترک دفترِ خارجہ کے ترجمان حامی آکسوئے  کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیم فیتو برازیل کے لیے بھی خطرہ تشکیل دینے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

حامی آکسوئے نے فیتو کے رکن علی سپاہی کی ترکی کو حوالگی کے مطالبے  کو برازیل کی جانب سے مسترد  کیے جانے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب  میں بتایا کہ دہشت گرد تنظیم فیتو نہ صرف ترکی بلکہ تمام تر بنی نو انسانوں کے لیے ایک مشترکہ خطرہ تشکیل دیتی ہے، لہذا یہ  اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھے جانے والے ہر ملک کی طرح برازیل کی سلامتی کے لیے بھی  خطرات تشکیل دے رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ترکی پر عزم اور مخلصانہ طریقے سے اپنی جدوجہد پر عمل پیرا ہے اور یہ اسی مؤقف کی اپنے اتحادیوں اور عالمی برادری سے بھی توقع رکھتا ہے۔ اس دائرہ کار میں  فیتو کے خلاف جدوجہد ہمارے ملک کی حد تک برازیل کے لیے بھی اہم اور اولیت کا معاملہ ہونا چاہیے۔  ترکی حکومتِ برازیل سے فیتو سمیت انسدادِ  دہشت گردی کے معاملے میں باہمی تعاون کو جاری  رکھنے اور اس میں اضافے  میں نبردِ آزما رہے گا۔ ہم برازیل سے بھی اسی حساسیت کا مظاہرہ کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں