صدر ایردوان کا شاہ سلمان کو ٹیلی فون، بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

صدر ایردوان نے پرنس بندر بن عبدالعزیز کی وفات پر شاہ سلمان کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی

1245804
صدر ایردوان کا شاہ سلمان کو ٹیلی فون، بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات کی۔

صدارتی شعبہ مواصلات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں صدر ایردوان نے پرنس بندر بن عبدالعزیز کی وفات پر شاہ سلمان کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔

مذاکرات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات پر  بات چیت کی گئی اور علاقائی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

صدر ایردوان نے برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کے ساتھ بھی ٹیلی فونک ملاقات کی۔

مذاکرات میں صدر یردوان نے جانسن کو برطانیہ کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

مذاکرات میں انہوں نے کہا ہے کہ ترکی اور برطانیہ اہم اسٹریٹجک ساجھے دار ہیں اور مجھے یقین ہے کہ نئے حکومتی دور میں بھی دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کوفروغ ملے گا۔



متعللقہ خبریں