شمالی عراق کے ساتھ مزید ایک سرحدی چوکی کو کھولا جائیگا، ترک وزیرِ خارجہ

عراق  کے تمام تر علاقوں اور گروہوں کے ساتھ ہمارے باہمی تعلقات پیش   رفت حاصل کر رہے ہیں

1192099
شمالی عراق کے ساتھ مزید ایک سرحدی چوکی کو کھولا جائیگا، ترک وزیرِ خارجہ

وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ شرناک کی تحصیل سیلوپی میں سرحدی چوکی کا کھولا جانا عراق اور شمالی عراق کی کردی انتظامیہ کے مفاد میں ہوگا۔

چاوش اولو نے بصرہ کے بعد شمالی  عراق میں اپنے مذاکرات کےحوالے سے سماجی میڈیا  پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اووا کھوئے   میں دوسری سرحدی چوکی کا کھولا جانا عراقہ عوام  کے مفاد میں ہو گا۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ہم PKK، داعش اور فیتو کے خلاف جنگ میں شمالی عراق کی کردی انتظامیہ کے ہمراہ غور کریں گے، علاوہ ازیں باہمی تجارت اور سرمایہ کاری  تعلقات کو فروغ دیا جائیگا۔

ترک وزیر نے شمالی عراق کی علاقائی انتظامیہ کے ڈپٹی پرائم منسٹر قبات طالابانی سے ملاقات کا بھی ذکر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ "عراق  کے تمام تر علاقوں اور گروہوں کے ساتھ ہمارے باہمی تعلقات پیش   رفت حاصل کر رہے ہیں۔  نجی شعبے اور ترک کاروباری شخصیات کے ساتھ ہم سلیمانیہ میں مزید  دکھائی دیں گے۔"

 

 

 

 



متعللقہ خبریں