ترکی کے وزیر خارجہ کی طرف سے سری لنکا میں بم حملوں کی مذمت

میں سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر کلیساوں اور ہوٹلوں میں معصوم انسانوں کو ہدف بنانے والے دہشت گردی کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہوں: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1187301
ترکی کے وزیر خارجہ کی طرف سے سری لنکا میں بم حملوں کی مذمت

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے سری لنکا میں کلیسیاوں اور ہوٹلوں پر کئے گئے بم حملوں کی مذمت کی ہے۔

ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ "میں سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر کلیساوں اور ہوٹلوں میں معصوم انسانوں کو ہدف بنانے والے دہشت گردی کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہوں"۔

واضح رہے کہ آج صبح کے وقت سری لنکا میں ایسٹر کی عبادت کے دوران کوچیکیڈ ، نگومبو اور باٹیکالوا کلیساوں اور دارالحکومت کولمبو کے شنگریلا، سینامن گرینڈ اور کنگزبری ہوٹلوں میں 6 بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں کم از کم 129 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ماکے



متعللقہ خبریں