ترک وزیر دفاع کی امریکہ میں مصروفیات، پیٹرک شاناہان سے ملاقات

محکمہ دفاع کے مطابق ، یہ ملاقات  پینٹاگون میں ہوئی جس میں شام کی حالیہ صورت حال، دو طرفہ تعلقات اور دیگر علاقائی اور  دفاعی  صنعتی معاملات پر غور کیا گیا

1184674
ترک وزیر دفاع کی امریکہ میں مصروفیات، پیٹرک شاناہان سے  ملاقات

وزیر دفاع خلوصی عقار نے امریکی   قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک  ۔ایم ۔شاناہان  سے ملاقات کی ۔

 محکمہ دفاع کے مطابق ، یہ ملاقات  پینٹاگون میں ہوئی جس میں شام کی حالیہ صورت حال، دو طرفہ تعلقات اور دیگر علاقائی اور  دفاعی  صنعتی معاملات پر غور کیا گیا ۔

 خلوصی عقار نے   کی طرف سے   شام میں    ایک محفوظ علاقے کی تشکیل،روس سے ایس -400 دفاعی نظام کی  فراہمی ،ایف 35طیاروں  اور مشرقی بحیرہ روم کی صورت حال  پر بھی تبادلہ خیال  کیا گیا ۔

 علاوہ ازیں  ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ    ترک۔امریکہ اسٹریٹیجک  تعاون کے  سلسلے میں  شراکت داری علاقائی  اور عالمی  استحکام و سلامتی کے لیے اہم ہے ۔

 پینٹاگون کے ترجمان چارلس  سمرز نے  بیان میں کہا کہ  دونوں  وزرا نے  مشترکہ حکمت عملی  پر مبنی  موضوعات پر غور   کیا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں