ترک وزیر خزانہ کی ٹرمپ سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

ترک وزیر خزانہ برآت البیراک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے جسے انہوں نے انتہائی سود مند قرار دیا ہے

1184103
ترک وزیر خزانہ کی ٹرمپ سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

ترک وزیر خزانہ برآت البیراک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے جسے انہوں نے انتہائی سود مند قرار دیا ہے۔

خبر  کے مطابق، اس ملاقات میں ترکی کی طرف سے روسی دفاعی میزائل نظام خریدے جانے پر بات چیت کی گئی۔

یاد رہے کہ  انقرہ روسی ساختہ ایس -400 طرز کے دفاعی میزائل نظام  خرید رہا ہے اور امریکہ  کو اس پر اعتراض ہے۔

بات چیت میں ترک امریکہ تعلقات پر  غور کیا گیا اور  یہ بھی  واضح کیا گیاہے صدر ایرودان جلد ہی امریکی ہم منصب سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔

دوسری  جانب یہ  واضح کیا گیا  کہ واشنگٹن میں ہونے والی اس ملاقات میں یہ اتفاق رائے بھی ہوا کہ ترک امریکی تجارت کا سالانہ حجم بڑھا کر 75 بلین ڈالر کر دیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں