چیکیا کے صدر کے ترکی مخالف بیانات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، ترک دفتر خارجہ

بے بنیاد  الزامات پر مصر ہونا  بدنیتی کا عکاس ہے۔ جو کہ کس ملک کے صدر کو زیب نہیں دیتا

1169280
چیکیا کے صدر کے ترکی مخالف بیانات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، ترک دفتر خارجہ

 

ترکی  کا کہنا ہے کہ  صدرِ چیکیا میلوش زیمان کے بیانات بدنیتی پر مبنی ہیں  اور بلا بنیاد ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان حامی  اک سوئے نے چیکیا  کے صدر زیمان  کے ترکی مخالف بیانات کو جاری رکھنے پر رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ  دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جنگ میں اول صف میں جگہ پانے والے، اپنے فوجیوں کو براہ راست میدان جنگ میں بھیجنے  والے اور اس دوران جانی نقصان برداشت کرنے والے ایک ملک پر اس قسم کے غیر حقیقی دعوے دراصل  تہمت لگانے والے کے کس قدر گرِے ہونے کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

 ترجمان نے اس حوالے سے دریافت کردہ ایک سوال کا تحریری جواب دیا۔

 انہوں نے کہا کہ ترکی کو ہدف بنانے والے  زیمان کے  ان بیانات کی سختی سے مذمت کرتے ہیں،ان جھوٹ موٹ کے بیانات کےمعلومات کے فقدان اور تنگ نظری پر مبنی ہونے کی حقیقت بھی آشکار ہے۔

ان بے بنیاد  الزامات پر مصر ہونا  بدنیتی کا عکاس ہے۔ جو کہ کس ملک کے صدر کو زیب نہیں دیتا،  اور یہ دوست چیک عوام کے لیے بدقسمتی کے مترادف ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فعال طور پر حصہ نہ لینے والوں  کی جانب سے الزام تراشی کرتے ہوئے ملک کو ہدف بنانا باعثِ شرم ہے۔



متعللقہ خبریں