صدر ایردوان کا صدر ٹرمپ کے گولان پہاڑی علاقےپر اسرائیلی قبضے سے متعلق غیرمناسب بیان پر شدید ردِ عمل

صدر ایردوان ان خیالات کا اظہار اسلامی تعاون تنظیم کے استنبول میں منعقد ہونے والے وزیر خارجہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

1168542
صدر ایردوان کا صدر ٹرمپ کے گولان پہاڑی علاقےپر اسرائیلی قبضے سے متعلق غیرمناسب بیان پر شدید ردِ عمل

صدر رجب طیب ایردوان نے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے گولان کی پہاڑیوں سے متعلق   دیئے گئے غیر مناسب بیان سے علاقے میں نیا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

 صدر ایردوان ان خیالات کا اظہار اسلامی تعاون تنظیم کے استنبول میں منعقد ہونے والے وزیر خارجہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدر ایردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان جس میں انہوں نے کہا ہے کہ"  اب گولان کے پہاڑی علاقے پر اسرائیل کی حاکمیت کو تسلیم کرنے کا وقت آن پہنچا ہے"  شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر گولان کی پہاڑی علاقے سے متعلق غیر مناسب بیا ن علاقے  میں بحران  اور  کشیدگی پیدا کرنے کا باعث بنے گا۔  انہوں نے کہا کہ  گولان  کے پہاڑی علاقے پر اسرائیلی کے قبضے  کو   کسی صورت بھی قانونی حثیت دیئے جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔



متعللقہ خبریں