پاکستان، ترکی سمیت پانچ مختلف  ممالک کے باشندوں کے لئے ای ویزہ سروس کا آغاز کررہا ہے

ترکی اور برطانیہ سمیت پانچ مختلف ممالک کے باشندے ہیں انٹرنیٹ کے ذریعے رجوع کرتے ہوئے ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 14مارچ کو ویزوں سے متعلق نئے پراجیکٹ کا اعلان کریں گے

1162607
پاکستان، ترکی سمیت پانچ مختلف  ممالک کے باشندوں کے لئے ای ویزہ سروس کا آغاز کررہا ہے

پاکستان  کے وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فوادنے کہا کہ ترکی سمیت پانچ مختلف  ممالک کے باشندوں کے لئے  ای ویزہ سروس کا آغاز  کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں اناطولیہ نیوز ایجنسی کے آفس کی افتتاحی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان ویزوں سے  متعلق نئی  پالیسی  اختیار  کرر ہا ہے جس کے تحت پانچ ممالک کے باشندوں کو پاکستان پہنچنے پر ہیں آن لائن  ویزے   دے دیے جائیں گے۔

ترکی اور برطانیہ سمیت پانچ مختلف ممالک کے باشندے ہیں انٹرنیٹ کے ذریعے رجوع کرتے ہوئے ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 14مارچ کو ویزوں سے متعلق نئے پراجیکٹ کا اعلان کریں گے۔

 اسلام آباد میں ترکی کے سفیر احسان مصطفی یردا کل  اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترک آجروں کو پاکستان آنے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے سے متعلق پہلے سے زیادہ معلومات کے ساتھ ساتھ سہولتیں  بھی حاصل ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ترک بزنس مین اور آجر پہلے ہی پاکستان میں بڑی گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور اب ان کے لیے مزید کئی ایک آسانیاں پیدا ہو جائیں گے جس کی وجہ سےان کے لئے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا زیادہ آسان ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے یہاں کے انسان بڑے مہمان نواز اور پاکستان کے کئی ایک علاقے خوبصورتی کے لحاظ سے دنیا میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ہیں۔

 پاکستانی حکام پاکستان میں زیادہ سے زیادہ ترک باشندوں اور ترک سرمایہ کاروں کو دیکھنا چاہتے ہیں ۔



متعللقہ خبریں