ترکی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنی سرحدوں پر دہشت گردی کا کوریڈور نہیں بننے دے گا: فواد اوکتائے

فرات ڈھال اور شاخِ زیتون آپریشن سے ہم نے پوری دنیا کو اپنے اس عزم سے آگاہ کر دیا ہے کہ ہم اپنی سرحدوں پر دہشتگردی کا کوریڈور نہیں بننے دیں گے: نائب صدر فواد اوکتائے

1129657
ترکی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنی سرحدوں پر دہشت گردی کا کوریڈور نہیں بننے دے گا: فواد اوکتائے

ترکی کے نائب صدر فواد اوکتائے نے کہا ہے کہ ترکی نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کی طرف سے ہرگز لاپرواہی نہیں برتے گا۔

نائب صدر فواد اوکتائے نے شاخِ زیتون آپریشن کے پہلے سال کے موقع پر ٹویٹر پیج سے بیان  جاری کیا ہے۔

بیان میں انہوں  نے کہا ہے کہ اپنی سرحدوں سے دہشتگردی کی دلدل کو خشک کرنے اور علاقے میں امن و سکون کا بول بالا کرنے کے لئے ہم نے پہلے فرات ڈھال اور اس کے بعد شاخِ زیتون آپریشن کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ان دونوں آپریشنوں سے ہم نے پوری دنیا کو اپنے اس عزم سے آگاہ کر دیا ہے کہ ہم اپنی سرحدوں پر دہشتگردی کا کوریڈور نہیں بننے دیں گے۔

فواد اوکتائے نے کہا ہے کہ شاخِ زیتون آپریشن کی پہلی سالانہ یاد کی مناسبت سے میں، آپریشن کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے، تمام   شہداء کے لئے حق تعالی سے رحمت و مغفرت کا  غازیوں کے لئے درازی عمر کا متمنی ہوں۔



متعللقہ خبریں