ترکی اندرون و بیرون ملک وطن کی سلامتی کے لیے دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کرتا رہے گا

شام میں جھڑپوں کا سد باب کرنے کی خاطر ترکی نے وسیع پیمانے  کی کوششیں صرف کی ہیں اور سرحد پار دہشت گرد تنظیموں کا صفایا کرتے ہوئے خطے اور وطن کے تحفظ کی خاطر ہر ممکنہ جدوجہد کی ہے

989106
ترکی اندرون و بیرون ملک وطن کی سلامتی کے لیے دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کرتا رہے گا

وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو  نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی کے عزم پر زور دیا۔

چاوش اولو نے انطالیہ بلدیہ عظمی  کے محکمہ فائر بریگیڈ کے زیرِ اہتمام سحری پروگرام میں شرکت کی۔

انہوں نے اس موقع پر خطاب میں شام اور عراق کے شمالی علاقہ جات میں ڈھیرے جمانے والی دہشت گرد تنظیم PKK اور اس کی شام میں شاخ  پی وائے ڈی / وائے پی جی کے خلاف آپریشنز  پر اپنے جائزے پیش کیے ۔

انہوں نے کہا  کہ شام میں جھڑپوں کا سد باب کرنے کی خاطر ترکی نے وسیع پیمانے  کی کوششیں صرف کی ہیں اور سرحد پار دہشت گرد تنظیموں کا صفایا کرتے ہوئے خطے اور وطن کے تحفظ کی خاطر ہر ممکنہ جدوجہد کی ہے۔

منبج  کو بھی دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے ایک روڈ میپ کے معاملے میں متحدہ امریکہ  کے ساتھ مطابقت قائم ہونے کا ذکر کرتے ہوئے ترک وزیر نے بتایا کہ "انشااللہ اس علاقے میں بھی استحکام کے قیام کے بعد شامی مہاجر بھائی  واپسی  اختیار کرنا شروع کر دیں گے۔"

اپنے خطاب میں شمالی عراق کے قندیل علاقے میں  دہشت گرد تنظیم کے خلاف آپریشن کا بھی ذکر کرتے ہوئے  چاوش اولو نے بتایا کہ "اگرآج ہم  اس علاقے میں  داخل ہوتے ہوئے دہشت گردوں کا سر نہیں کچلتے تو  پھر کل کو یہ ہماری سر زمین کے لیے  خطرہ  بن جائینگے۔



متعللقہ خبریں